قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 3مسافر شہید

قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 3مسافر شہید


بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر بس پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

اپنے بیان میں صدرمملکت نے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے ۔صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ بے گناہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، یہ انسانیت اور امن کے دشمن ہیں قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی ۔

صدرِ مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top