کراچی، گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قلات دہشت گردی کے پیچھے بھارت اوراس کی خفیہ ایجنسی “را” ملوث ہے جنہیں ہم فتنہ الہندوستان کے نام سے جانتے ہیں۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے معروف قوال امجد صابری کے خاندان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دہشتگردی واقعے کی شدید مذمت کی۔
قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 3مسافر شہید
انہوں نے کہا کہ صابری خاندان وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں، آج پوری قوم ان کے غم میں برابرکی شریک ہے اورایم کیوایم پاکستان مکمل طورپرصابری خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔