قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان

قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان


پاکستان قطر پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان اور صومالیہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔

پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کا ہنگامی دورہ کیا، وزیراعظم نے اسرائیلی اشتعال انگیزی کیخلاف امت مسلمہ کے متحد ہونے پر زوردیا۔

پاکستان مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں مختلف دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دریائے چناب بپھر گیا ، درجنوں دیہات کے زمینی رابطے منقطع

پاکستان اور قازقستان نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top