فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے،اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا،حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق فی یونٹ اضافہ کے الیکٹرک صارفین بھی دیں گے۔
بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات امن کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں ، پاک فوج
بجلی صارفین سے یہ اضافہ اکتوبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، واضح رہے کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا لیکن نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 پیسے اضافہ کیا۔