فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ


فیلڈ مارشل عاصم منیر نے  پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر گوجرانوالہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا،فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کیا۔

الیکٹرک گاڑیوں ،کاروں، ایل سی ویز،وینز اورجیپوں کی فروخت میں 28فیصداضافہ

دورے کا مقصد سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو آپریشنز کا جائزہ لینا تھا،سیلابی صورتحال اور ممکنہ بارشوں کیلئے کی جانے والی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔


فیلڈ مارشل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی ،اس موقع پرانہوں نے سیلاب سے متاثرہ سکھ برادری سے بھی ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات بشمول کرتارپورکوبحال کیا جائے گا،اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرتارپورمیں سیلابی صورتحال کا فضائی جائزہ بھی لیا،سکھ برادری نے پاک فوج اورانتظامیہ کی جانب سے فراہم خدمات پر شکریہ ادا کیا۔


فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سول انتظامیہ کے بروقت اور مؤثر اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سول انتظامیہ کے بروقت اقدامات کی بدولت جانی و مالی نقصان کم ہوا۔

انہوں نے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں سول انتظامیہ کی خدمات کو سراہا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سول انتظامیہ کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top