فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مصر، اردن اور سعودی عرب کے تاریخی دورے کو پاکستان کی فعال عسکری سفارتکاری کا نمایاں سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

دوروں کے دوران میزبان ممالک کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورخطے میں امن و استحکام کے لیے کردارپرمکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں انسدادِ دہشت گردی، دفاعی تعاون، اورانٹیلی جنس اشتراک بڑھانے پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا فیلڈ مارشل کے ان دوروں نے مسلم دنیا میں عسکری اتحاد اورعملی تعاون کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کابینہ نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے 92 ارب درہم کے بجٹ کی منظوری دیدی

خطۂ پوٹھوہار سے لے کر خلیجی ریاستوں تک پاکستان کی دفاعی پالیسی کو متوازن اور موثر بنانے کی حکمتِ عملی واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

مبصرین کے مطابق فیلڈ مارشل کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان کے عالمی تشخص کو تقویت دے رہا ہے بلکہ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اب خطے میں ایک کلیدی اور فیصلہ کن کردار کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

عسکری و سفارتی ماہرین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کومسلم ممالک کے مابین باہمی اعتماد، مشترکہ سلامتی اورترقی کے لیے سنگِ میل قراردیا ہے۔

معرکۂ حق کے بعد پاکستان اپنی عسکری صلاحیت اورخارجہ پالیسی کے امتزاج سے ایک باوقار اورمستحکم ملک کے طور پرعالمی سطح پر ابھررہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top