فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اردن کا دورہ، شاہ عبداللہ دوم سے اہم ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اردن کا دورہ، شاہ عبداللہ دوم سے اہم ملاقات


اسلام آباد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے اہم ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی شریک تھے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار

فیلڈ مارشل عاصم منیرنے حکومتِ پاکستان، عوام اورمسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

ملاقات میں پاکستان اوراردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں ممالک نے دفاعی تعاون اورخطے میں امن واستحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرکا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top