مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیا گیا ہے تو میرے خیال میں کچھ چیزیں واضح ہوچکی ہوں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ ایک مضبوط میسج ہے،فوج کا اپنا نظام اور طریقہ کار ہے،ہمیں بھی پتا چلا تھا کہ کچھ تجاوز ہوا ہے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کا عمل شروع
پتا چلا تھا کہ منسلک لوگوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے،فیض آباد دھرنے میں جو کچھ ہوا آپ کے علم میں ہے،اراکین اسمبلی کو مینج ، اپوزیشن کیخلاف کیسز بنانا، وہ ساری چیزیں اپنی جگہ پر موجود ہیں۔
یہ معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھا ، وہاں سے وزارت دفاع اور جی ایچ کیو کو ریفر ہوا،ٹاپ سٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات جاری ہوئے، اسی پر کارروائی ہوئی۔