سابق صوبائی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان(fiaz ul hassan chohan) نے قوم سے معافی مانگ لی۔
سابق صوبائی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’آزاد ڈیجیٹل ‘‘ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے ، اگر بن گئے تو وہ پوری قوم سے معافی مانگیں گے۔
سہیل آفریدی تو وزیر اعلیٰ بن گئے
کیا فیاض الحسن چوہان صاحب قوم سے معافی مانگیں گے؟ pic.twitter.com/kGWtj8EmBB— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) October 13, 2025
اب جب کہ سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے تو فیاض الحسن چوہان نے وعدے کے مطابق دونوں ہاتھ جوڑ کر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔
میں نے تو سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد وعدے کے مطابق معافی مانگ لی ہے، اب میں عقل کے اندھے پی ٹی آئی سپورٹرز سے پوچھتا ہوں کہ کیا قیدی نمبر 420 ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں، 375 ڈیمز، پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈے پر بھی معافی مانگے گا، فیاض الحسن… pic.twitter.com/iHt3LOgwVI
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) October 15, 2025
یاد رہے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن(Nadeem Afzal Chan) نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی نامزدگی کا فیصلہ ان کی پارٹی کا ہے،میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بنیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے سہیل آفریدی کا نام تبدیل ہوجائے گا،پی ٹی آئی خود سہیل آفریدی کا نام تبدیل کر ے گی ،اپوزیشن وزیراعلیٰ کے لئے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔
کوئی سرپرائز ہوسکتاہے،متفقہ امیداور بھی سامنے آسکتا ہے،خیبرپختونخوا کے لیے اگلے 2روز بہت اہم ہیں۔