فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی،ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی،ڈی جی آئی ایس پی آر


ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی،ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں،یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں،پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے،ریاست آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے،جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے،افواج پاکستان اس ریاست کے تحت کام کرتی ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار تعمیری رہے گا،شہبازشریف

ہم صرف یہ درخواست کرتے ہیں کہ اپنی سیاست اپنے تک رکھیں ،درخواست ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کو سیاست سے دور رکھیں،سیاسی مقاصد کیلئے فوج کیخلاف بہت سی افواہیں اور مفروضے پھیلائے جاتے ہیں،ایک افواہ یہ بھی تھی کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی اور سیاست میں ملوث ہے۔

جب معرکہ حق آیا تو کیا فوج نے اپنا کام نہیں کیا ؟کیا قوم کو کسی پہلو میں فوج کی کمی محسوس ہوئی؟ نہیں، بالکل نہیں،ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں،ہماری وابستگی علاقائی سالمیت،خودمختاری اور پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے۔

پنجاب اسمبلی نے فنانس بل 26-2025منظور کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مفروضوں پر توجہ دینے سے اجتناب کیا جائے،ہم صرف اندرونی طور پر ہی چٹان کی طرح متحد نہیں بلکہ بحیثیت قوم بھی متحد ہیں۔

ملک میں جب پولیو ٹیمیں ویکسین کیلئے نکلتی ہیں تو فوج ہی ان کیساتھ ہوتی ہے،واپڈا بجلی کے میٹر چیک کرنا چاہتی ہے تو فوج کو ساتھ لے جانے کی درخواست کی جاتی ہے۔اس ملک میں اپنی سروس کے دوران میں نے نہریں بھی صاف کی ہیں،ہم عوام کی فوج ہیں، حکومت جب کہے مدد کیلئے حاضر ہوتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top