اسلام آباد: فوت یا سخت بیمار عازمین سے متعلق وزارت مذہبی امور کی پالیسی سامنے آگئی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق فوت ہونے والے رجسٹرڈ شہری کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جا سکتا ہے۔
مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کو نامزد کرسکتا ہے،بوجہ مجبوری حج پر نہ جا سکنے والے شخص کو رقم واپس لینے کا بھی اختیار ہو گا۔
دستاویز کے مطابق رقم واپسی یا متبادل شخص کو حج پر بھجوانے کیلئے ٹھوس وجہ بتانا ہو گی، رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت دینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن گیس نے نئے گھریلو کنکشن کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پر نہ جانے کی وجہ درج کرکے اسٹیمپ پیپر جمع کرانا ہوگا،درخواست کے ہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی فراہم کرنا ہوگی۔