فواد چوہدری فلم پریمئر

فواد چوہدری فلم پریمئر


سابق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو فلم منی بیک گارنٹی کے پریمئر نے 9 مئی کیس میں سزا سے بچالیا ہے۔

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت 88 کو بری کردیا گیا جبکہ رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنادیں۔

9 مئی مقدمات، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور حامد رضا کو دس دس سال کی سزا

فواد چوہدری کی بریت کی بڑی وجہ یہ بنی کہ وہ منی بیک گارنٹی فلم کے پریمئر میں موجود تھے، عدالت نے ان کی موجودگی کی تصدیق فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر فیصل قریشی اور دیگر شواہد کی جس کی بنیاد پر یہ ثابت ہو گیا کہ وہ واقعہ کے وقت موقع پر موجود نہیں تھے.



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top