فلورملز نے مشروط مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی

فلورملز نے مشروط مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی


پنجاب میں آٹا بحران کا خطرہ عارضی طور پرٹل گیا، فلورملز نے مشروط مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

ذرائع فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی 800 ملیں آج سے دوبارہ کھل جائیں گی، فلور ملز آج دوپہر سے 10 اور20 کلو آٹا تھیلا سرکاری نرخوں پر مارکیٹ میں سپلائی کریں گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی بلندی، ڈالر بھی سستا ہو گیا

حکومت آٹا ملوں کو ایک لاکھ ٹن گندم ماہانہ دے گی، فلور ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن ماہانہ سرکاری گندم اجراء مارکیٹ میں استحکام لانے کیلئے ناکافی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ حکومت 25 لاکھ ٹن سرکاری ونجی گندم کی فلور ملز کو تین ہزار روپے فی من قیمت پر فراہمی کے انتظامات کرے۔ ڈویژنل ہیڈ اضلاع کی بجائے پنجاب بھر کی ملز کو سرکاری گندم فراہم کی جائے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ سرکاری گندم کی قیمت فروخت کو تین ہزار روپے فی من سے بڑھایا جائے تاکہ کسان، ملر، ٹریڈر کا نقصان نہ ہو۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top