چین میں منعقدہ شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول میں پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’دیمک‘ نے بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ایس سی او فلم فیسٹیول چین کے شہر یانگ ژو میں پانچ روز تک جاری رہا، فلم دیمک کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ ایوارڈ جبکہ فلم نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے اسپیشل جیوری ایوارڈ وصول کیا۔
بلال عباس اور عائزہ خان پہلی بارایک ساتھ اسکرین پرجلوہ گر
فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم دیمک کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں، اس کی کہانی ساس اور بہو کے درمیان کشیدہ تعلقات کے گرد گھومتی ہے۔
فلم نایاب کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی، جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، فواد خان اور فریال محمود شامل ہیں، اس کی کہانی بچپن سے کرکٹ کھیلنے کی شوقین، خاندان اور سماجی مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی لڑکی پر مبنی ہے۔