فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور خطے کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور عالمی چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔

بھارت افغانوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف دوسری پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر پاکستان میں جمہوری عمل اورامن و استحکام کے تسلسل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا، برطانوی ہائی کمشنرنے خطے میں قیامِ امن کیلئے پاکستان کے کردارکوسراہا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top