فافن کا عام انتخابات 2024 کا گزشتہ عام انتخابات سے موازنہ، رپورٹ جاری

فافن کا عام انتخابات 2024 کا گزشتہ عام انتخابات سے موازنہ، رپورٹ جاری


اسلام آباد: غیر سرکاری تنظیم فافن نے قومی ووٹرز ڈے پر ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر عام انتخابات میں ووٹرز کی شراکت کے حوالے سے تفصیلی تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی۔

عام انتخابات 2024 کا گزشتہ انتخابات سے موازنہ کیا گیا۔ عام انتخابات 2024 کے دوران 6 کروڑ 12 ہزار 82 ہزار 920 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جو کسی بھی عام انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ لیکن اس کے باوجود ٹرن آؤٹ گر گیا۔

گزشتہ انتخابات اور امسال کے انتخابات کے دوران 2 کروڑ سے زائد ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش اور برفباری، مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

رپورٹ کے مطابق خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز کے مقابلے میں زیادہ رہی۔ گزشتہ سالوں میں اضافہ ہونے والے ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ 25 لاکھ خواتین ووٹرز تھیں۔ جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ایک کروڑ تھا۔

عام انتخابات 2024 کے دوران شہری علاقوں کے مقابلوں میں دیہی علاقوں میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ زیادہ رہا۔ شہری علاقوں میں 2 کروڑ کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں 4 کروڑ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top