ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پرتین کالونیوں کا روڈ نیٹ ورک اورسیوریج سسٹم مسمارکردیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ غیرمنظورشدہ اورغیرقانونی سکیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو دھوکا دہی اورغیرمعیاری ترقیاتی کاموں سے بچایا جا سکے۔
ایم ڈی اے حکام کے مطابق غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو پہلے ہی وارننگ دی جا چکی تھی کہ وہ اپنی سکیمیں منظور کروائیں، بصورت دیگران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اس حوالے سے شہریوں اورسرمایہ کاروں کو بھی خبردارکرنے کے لیے اخبارات میں اشتہارات دیے گئے جبکہ سوشل میڈیا پربھی مسلسل آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سکیمیں نہ صرف شہریوں کے مالی نقصان کا باعث بنتی ہیں بلکہ شہر کے بنیادی ڈھانچے اورترقیاتی منصوبوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سکیم کو قانون سے بالاتر ہو کر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایم ڈی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے قبل ان کی قانونی حیثیت ضرور چیک کریں تاکہ مستقبل میں نقصان سے بچ سکیں۔
دریائے راوی کےکنارے غیرقانونی تعمیرات، ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار
حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف یہ آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا اورکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔