غیر قانونی تارکین وطن کو دبئی حکام کی وارننگ

غیر قانونی تارکین وطن کو دبئی حکام کی وارننگ


دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر دبئی امیگریشن لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی کا کہنا تھا کہ آخری لمحات، آخری مہینے اور آخری ہفتے کا انتظار مت کریں۔ ویزا ایمنسٹی اسکیم میں 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

دوسری جانب امیگریشن حکام کے مطابق غیر قانونی رہائش پذیر افراد فوری رابطہ کریں،31 دسمبر کے بعد تارکین وطن سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، اگلے ماہ تعطیلات کی وجہ سے ایئر ٹکٹ مہنگے ہوجائیں گے۔

پاکستانی نوجوان کو آٹومیشن انڈسٹری میں نمایاں خدمات پر یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

ڈائریکٹر دبئی امیگریشن سالم بن علی کے مطابق وطن واپسی کا ٹکٹ مہنگا ہوسکتا ہے، متحدہ عرب امارات میں قانونی رہائشی بننے کا آخری موقع ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے امیگریشن جرمانے معاف کر دیے ہیں، اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم یکم ستمبر سے شروع کی گئی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top