غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر 95 پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن عمل میں لایا گیا ہے۔
زرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے چون پاسپورٹ اینڈ امگریشن افسران کے خلاف کاروائی شروع کردی، اس حوالے سے اکتالیس پاسپورٹ ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی۔
ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ بنانے پر افسران کیخلاف کاروائی کیلیے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔
وزارت داخلہ نے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی سفارش پر انکوائری شروع کی۔پاسپورٹ کے ان افسران پر بارہ ہزار افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا الزام تھا۔
بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ منسوخ
سعودی حکام نے افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹ حکومت پاکستان کے حوالے کیے تھے۔ہزاروں افغان شہریوں کو پاکستان کے مختلف مشن میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے۔
اس سے پہلے سیکنٹروں نادرا ملازمین کو غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں نوکریوں سے فارغ کیا گیا جاچکا ہے۔
وزارت داخلہ اور پاسپورٹ کے اعلی حکام کی ہم نیوز کو ایکشن شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔