غیرقانونی تعمیرات کیخلاف سخت آپریشن شروع کیا جائے گا،نبیل گبول

غیرقانونی تعمیرات کیخلاف سخت آپریشن شروع کیا جائے گا،نبیل گبول


پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کیخلاف سخت آپریشن شروع کیا جائے گا،120 مخدوش عمارتوں کوخالی کرایا جارہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھرو ں سے نکالنے کے لیے بڑے آپریشن کی ضرورت ہے،متاثرین کو کوئی دوسری جگہ دیں گے،معاوضہ بھی ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام ساتھ نہ دیں اس طرح لوگوں کو زبردستی نہیں نکال سکتے،غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دینے پرافسران کو نوٹسز نہیں بلکہ کارروائی کی جائے۔

اولڈ سٹی ایریا میں 400 سے زائد عمارتیں مخدوش ، لیاری واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی ، مراد علی شاہ

انہوں نے واضح کیا کہ عوام غیر قانونی تعمیرات میں خرید وفروخت نہ کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top