غزہ انسانی حقوق کے قوانین کا قبرستان بن چکا ہے، اسحاق ڈار

غزہ انسانی حقوق کے قوانین کا قبرستان بن چکا ہے، اسحاق ڈار


نیویارک، نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج غزہ انسانی حقوق کے قوانین کا قبرستان بن چکا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے اقوام متحدہ میں فلسطین عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری جنگی جرائم کا سلسلہ بند کیا جائے اورانکے مرتکبین کوقرارواقعی سزائیں دی جائیں۔

امریکا کا اقوام متحدہ کی دو ریاستی حل فلسطین کانفرنس کا بائیکاٹ

انہوں نے مستقل جنگ بندی، خوراک وامداد کی بلارکاوٹ فراہمی اور فلسطینی عوام کو آزاد ریاست کے حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین گزشتہ 75 برس سے حل طلب ہے اوراس کا حل نہ ہونا صرف سیاسی ناکامی نہیں بلکہ بین الاقوامی ذمہ داریوں سے چشم پوشی بھی ہے۔

انہوں نے فرانس کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اورکانفرنس کی میزبانی پرسعودی عرب اور فرانس کوخراج تحسین پیش کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top