عوام نے احتجاج کی کال مسترد کردی، ملک میں امن و استحکام بحال ہے، عطا تارڑ

عوام نے احتجاج کی کال مسترد کردی، ملک میں امن و استحکام بحال ہے، عطا تارڑ


اسلام آباد، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں احتجاج کی کال کوعوام نے مکمل طور پر مسترد کردیا، عوام نے حکومت کے امن اوراستحکام کے بیانیے پراعتماد کا اظہار کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک بھر کے عوام غزہ میں امن معاہدے پرخوش ہیں اورپاکستان کے مثبت کردارکوعالمی سطح پرسراہا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف کو بے پناہ عزت دی جو پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔

احتجاج کی کال کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں جبکہ ٹریفک کا نظام بھی بلا تعطل رواں دواں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ملکی امن وامان اورافغان پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تاہم خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ شریک نہیں ہوئے،  صوبے کے امن وامان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ کی عدم شرکت افسوسناک ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی یقینی بنائیں گے، شہبازشریف

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے سبزپاسپورٹ کے وقارمیں اضافہ ہوا ہے اورملک میں استحکام کے لیے تمام ادارے یکجا ہوکر کام کر رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top