عوام مشکل میں ہیں ،سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،گورنر پنجاب

عوام مشکل میں ہیں ،سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،گورنر پنجاب


گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ عوام مشکل میں ہیں ،سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا سسٹم آج بھی پیپلز پارٹی کی مرہون منت چل رہا ہے،جب بھی حکومت پھنستی ہے تو بلاول اس کو مشکل سے نکالتے ہیں۔

سال 2024:پاکستانی روپیہ کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ

26ویں ترمیم پرحکومت نے ہاتھ کھڑے کیے تو بلاول نے اپنا کردار ادا کیا،الیکشن ہوچکے اب سب کو اکٹھا ہونے کی ضروت ہے۔

حکوت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کو خوش آئند کہتا ہوں،پی ٹی آئی کو کہتا ہوں بہت ہوگیا، ہوش کے ناخن لیں ،پی ٹی آئی نے یہی سیاست جاری رکھی تو اس کا کوئی مستقبل نہیں۔

سال 2024کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر برقرار

مل کر بیٹھیں گے تو پاکستان کو کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں،بہت سی جامعات کی حالت ٹھیک نہیں،7،8یونیورسٹیز کے چانسلر کی تعیناتی تاخیر کا شکارہے ،کچھ عرصہ بعد وائس چانسلرز کی میٹنگ کروں گا۔

وزیر اعلیٰ اور میرے درمیان تعیناتی پر اختلاف موجود ہے ،حکومت سے مذاکرات جاری ہیں ، وزارتوں کی ڈیمانڈ نہیں،اتحادی حکومت کے دور میں معیشت بہتر ہوئی ہے،اگرایک دم سسٹم گرا تو نقصان زیادہ ہو گا،کوشش کریں گے کہ سسٹم ہر صورت چلے ۔

پاکستان میں کام تو کسی کو بھی نہیں کرنے دیا جاتا ،ہم تو بلاول کو آج رات ہی وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں ،بلاول پارٹی معاملات میں خود مختار ہیں، سیاسی فیصلے دلیری سے کیے ،بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاست کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

کسی لیڈر نے ہٹ دھرمی سے کچھ حاصل نہیں کیا ،سمجھتا ہوں ملک بانی پی ٹی آئی کے بغیر اچھا چل رہا ہے،بانی پی ٹی آئی نے بڑھکیں مار کر پوری دنیا کو نارض کر دیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top