January 13, 2025
علی امین

علی امین


 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے ، اس بار مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دیدی

قبل ازیں مختلف تعلیمی بورڈز کی طالبات کے کھیلوں کے مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان چیلنجز کا مقابلہ کریں گے تو مضبوط انسان بنیں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ وسائل کے اندر نوجوانوں کو مواقع دیں۔

علی امین گنڈا پور نے مقابلوں میں شریک تمام ٹیموں کے لیے 50 ہزار روپے فی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ بچے ہمارے ملک کو مشکل سے نکالیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *