ڈی چوک احتجاج کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا سامان کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق کے پی کے ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ کے 2 آئی فون 15 پرو میکس غائب ہوئے ہیں جبکہ دیگر سامان میں ان کا پرس، دستاویزات سمیت اسلحہ لائسنس بھی شامل ہے۔
موبائل گم ہونے سے اہم نمبر بھی چلے گئے جس سے سی ایم بہت پریشان ہیں، انہوں نے میٹنگ میں اراکینِ اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے فون نمبرز مانگ لیے۔
صوبائی وزیرِ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے موبائے اور دیگر سامان کے پی ہاؤس سے آئی جی اسلام آباد لے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کے سامان میں نقدی، کپڑے اوردستاویزات بھی شامل ہے، وزیرِ اعلیٰ کی گاڑی کے شیشے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نےتوڑے جس کی ویڈیو موجود ہے۔
دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیگٹیو ہیں، سامان کے پی ہاؤس سےغیر قانونی طور پر غائب کیا گیا، سامان واپس کیا جائے۔