وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ بھی جیت نہیں سکتے ، سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے۔
ہماری حکومت گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈاپور
واضح رہے خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کوئی ایسا حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبر پختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔