علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور


عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسلحہ برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران علی امین نے سرنڈر کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے۔ جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ منسوخ کر دیئے۔

وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ آج ہم اپنا 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے، میں آج دلائل نہیں دے سکتا مجھے کم از کم 5 گھنٹے چاہئیں۔

احتجاج کیس ، عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری ، غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنیکا حکم

جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ آج 3 بجے آپ کو 342 کا سوالنامہ مل جائے گا، ہم نے تو آپشن دیا تھا آپ آن لائن اپنا بیان ریکارڈ کروا دیتے جس پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سینٹ الیکشن کی وجہ سے 21 جولائی کو نہیں آیا تھا ، آن لائن آ گیا تھا عدالت کا نیٹ ایشو تھا۔

بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت میں 3 بجے تک وقفہ کر دیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top