پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیر کو دفتر جا کر علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ سے متعلق فیصلہ کروں گا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے۔ اور میری قانونی ٹیم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفیٰ کا جائزہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت استعفیٰ کا معاملہ دیکھا جائے گا۔ اور میری قانونی ٹیم دیکھ رہی ہے۔ کیڑے نکالنے سے بہتر ہے انتظار کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ استعفیٰ سے کیڑے نکالنا چاہیں تو کومہ، فل اسٹاپ پر بھی سوال اٹھا سکتے ہیں۔ تاہم پیر کو دفتر جا کر استعفیٰ سے متعلق فیصلہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق استعفیٰ کی اسکروٹنی ہو گی۔