علی امین گنڈاپور کو کس کی سفارش پر ہٹایا گیا؟ اختیار ولی نے انکشاف کر دیا

علی امین گنڈاپور کو کس کی سفارش پر ہٹایا گیا؟ اختیار ولی نے انکشاف کر دیا


اسلام آباد: وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو 3 خواتین کی سفارش پر ہٹایا گیا۔

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے ہم نیوز کے پروگرام “کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو سالانہ 500 ارب روپے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے ملتے ہیں۔ لیکن خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کو مضبوط کرنے کے لیے دی گئی رقوم جلسے جلوسوں پر خرچ ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہی بہترین راستہ ہے۔ 2018 میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا۔ جبکہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ پی ٹی آئی پارٹی کے اندر کون سا فیصلہ کرتی ہے۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو 3 خواتین کی سفارش پر ہٹایا گیا۔ اور اس کی حیثیت کیا رہ جاتی ہے جس کو 3 خواتین کی سفارش پر وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی کو جانتے تک نہیں ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top