علی امین کا آفیشلی کوئی استعفی ٰنہیں آیا،گورنر: استعفیٰ موصول ہوچکا ، پی ٹی آئی

علی امین کا آفیشلی کوئی استعفی ٰنہیں آیا،گورنر: استعفیٰ موصول ہوچکا ، پی ٹی آئی


گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ میرے پاس وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور(Ali Ameen Gandapur) کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا،جب استعفیٰ آئےگا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے استعفے کی وصولی سے متعلق خبر فیک نیوز ہے، اپوزیشن کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتاسکتے ہیں۔

دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہوچکا ہے،گورنر خیبرپختونخواکے ایم ایس سے کو آرڈی نیشن کے بعد استعفیٰ بھیجا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات پونے11 بجے گورنر ہاؤس کے اسٹاف نے استعفیٰ وصول کیا۔

علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ شیئر کردیا

خیبرپختونخوا کے مستعفیٰ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا استعفیٰ شیئر دیا۔ جس کے ساتھ ایک پیغام میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے لیے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں قومی تعمیر کے کئی بڑے منصوبے شروع کیے گئے۔ جنہیں ایک وقت میں جنگ زدہ علاقہ تصور کیا جاتا تھا۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ہر محاذ پر کامیاب رہا۔ مگر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے صوبے کے عوام کی خدمت پوری دیانتداری کے ساتھ کی۔ اور ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا۔وزارت اعلیٰ چھوڑنے کے بعد عوام کے درمیان جاؤں گا۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے کابینہ ارکان،صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین اور صوبائی بیوروکریسی کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے گورننس کے مشکل چیلنجز میں ان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام پرعزم الفاظ میں کیا، پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top