علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری، راولپنڈی پولیس کی ٹیم لاہور روانہ

علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری، راولپنڈی پولیس کی ٹیم لاہور روانہ


راولپنڈی،  تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبراحتجاج کیس میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم لاہور روانہ کردی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صادق آباد کی ٹیم عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری ساتھ لے کر لاہور روانہ ہوئی ہے، وارنٹ میں علیمہ خان کا پتہ 14 اپرمال روڈ لاہور درج ہے، جہاں پولیس ٹیم کی جانب سے قانونی کارروائی متوقع ہے۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پرجمعہ کے روز ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی عمر شریف کو بھی سمن جاری کر دیے ہیں تاکہ وہ عدالت میں وضاحت پیش کریں۔

عمر شریف راولپنڈی کے رہائشی ہیں جنہوں نے علیمہ خان کی ضمانت کے لیے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔

عدالت نے خبردار کیا ہے کہ اگر علیمہ خان کو 20 اکتوبر کو آئندہ سماعت پر پیش نہ کیا گیا تو ضامن کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ 26 نومبر 2022 کے احتجاج سے متعلق ہے جس میں اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی کے الزامات شامل ہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں اہم ترامیم منظور، ججز اب میڈیا پربات نہیں کرسکیں گے

پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں اور ٹیم کو لاہور میں مختلف مقامات پر چھاپوں کی ہدایت کی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top