علیمہ خان پرحملے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست

علیمہ خان پرحملے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست


راولپنڈی، بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان پراڈیالہ جیل کے باہرانڈوں سے حملے کے واقعے پر مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دے دی گئی ہے، پولیس نے دو لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔

درخواست پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا، جس میں تین خواتین سمیت سات سے آٹھ نامعلوم افراد شامل تھے۔

بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ

یہ افراد صبح سے ہی جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر موجود تھے اور ان کی نقل و حرکت سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو چکی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان اس وقت میڈیا سے گفتگوکررہی تھیں جب حملہ کیا گیا، پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل انتظامیہ اورپنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پرحملے کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

51 سال بعد گم شدہ بٹوہ واپس مل گیا

پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حراست میں لی گئی خواتین سمیت تمام نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ واقعے کے بعد جیل کے باہرسیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top