عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارٹی ورکرز ہار گئے نوٹوں کی چمک جیت گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی لیڈرشپ کے پول کھول دیئے ہیں۔

تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کا اعلان، بلا مقابلہ کامیابی کا عندیہ

انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی مخالف جماعت سب سے بڑی ہارس ٹریڈنگ کی حمایتی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی سینیٹ ٹکٹوں کی خرید وفروخت سے باخبر ہیں، تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز سے دلی ہمدردی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف تیزی سے غیرمقبول ہوتی جارہی ہے، خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو بھی سمجھ آگئی تحریک انصاف نے ان کو صرف دھرنے اور احتجاجی مظاہروں میں استعمال کیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top