عطا تارڑ

عطا تارڑ


وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پُشت پناہی حاصل ہے۔

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایشیا میں قیام امن کیلئے مثبت کردارادا کر رہا ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کوفروغ دے رہا ہے، بھارت میں ہندوتوا نظریہ امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

بھارت اور روس اپنی مردہ معیشت کو اکٹھے ڈبو دیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں طاقت کےتوازن کو مختلف نظریے سے دیکھنا ہوگا، پاکستان ہرطرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام بغیر تحقیقات کے پاکستان پر عائد کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے بھارت کو پیشکش بھی کی، بھارت نے جنوبی ایشیا کا امن سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں، پاکستان ذمہ دار ملک کی حیثیت سے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top