عطا تارڑ

عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایس آر بی سی کمپنی کی بحالی کیلئے عدالت سے استدعا کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی لمیٹڈ کی بحالی کیلئے عدالت میں مؤقف پیش کیا گیا ہے، بزنس پلان جمع کروانے کیلئے عدالت نے احکامات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر بی سی کمپنی کے 300 سے زائد ملازمین ہیں، عدالت نے متعلقہ حکام کو ایس آر بی سی ملازمین کو تنخوا ہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے، ایس آر بی سی کمپنی کی بحالی سےمتعلق سماعت قانون کے مطابق ہو رہی ہے۔

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے پی آئی اے کو اربوں کا نقصان پہنچایا، پی آئی اے کی پروازیں یورپ اور برطانیہ کیلئے بحال ہوئی ہیں، خیبر پختونخوا میں نااہلی کی انتہا ہے، کرپشن اور بد انتظامی خیبر پختونخوا حکومت میں عروج پر ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top