انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اے ٹی سی راولپندی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی ، علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔
استغاثہ کے 5 گواہان اور مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ عدالت حاضر ہوئے۔
روز ہمارے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہیں مگر بھائی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، علیمہ خان
علیمہ خان کا کوئی وکیل بھی پیش نہ ہونے پر جج نے پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عدالت علیمہ خان کاشناختی کارڈ، پاسپورٹ اوربینک اکاؤنٹس پہلے ہی بلاک کرنے کا حکم جاری کر چکی ہے۔
