عبدالطیف چترالی، عمر ایوب اورشبلی فراز کی نااہلی کی درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا گیا

عبدالطیف چترالی، عمر ایوب اورشبلی فراز کی نااہلی کی درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا گیا


پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عبدالطیف چترالی، عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے قراردیا کہ یہ حقیقت نظراندازنہیں کی جا سکتی کہ درخواست گزار فیصل آباد سے سزا یافتہ ہیں اور قانون کے مطابق انہیں پہلے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزاروں کو چاہیے کہ وہ پہلے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا مقدمہ رکھیں اور پھر قانون کے مطابق عدالت میں سرنڈرکریں۔

موجودہ صورتحال میں عدالت براہ راست کوئی ریلیف فراہم نہیں کرسکتی،عدالت نے مزید کہا کہ قانونی تقاضے مکمل کیے بغیر درخواستوں کو قابلِ سماعت قرارنہیں دیا جا سکتا۔

اس فیصلے کے بعد تینوں رہنماؤں کی نااہلی کے خلاف فوری ریلیف کی امید ختم ہو گئی ہے اوراب انہیں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر قانونی کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بڑے پیمانے پر بندش، شہری متاثر

فیصلے کے باعث سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے تاکہ اگلے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top