عالمی افق پر مضبوط اور ابھرتا پاکستان، شہریوں کا حکومت اور مسلح افواج

عالمی افق پر مضبوط اور ابھرتا پاکستان، شہریوں کا حکومت اور مسلح افواج


عالمی افق پرمضبوط اورابھرتا ہوا پاکستان،عوام نے موثرسفارت کاری پربھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا۔

انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینین ریسرچ (IPOR) نے مختلف اہم امور پرجامع عوامی سروے کا انعقاد کیا، 10سے 20 اکتوبر 2025 کے درمیان منعقدہ سروے میں پاک سعودی معاہدہ، وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا اور پاک افغان کشیدگی کے موضوعات شامل تھے۔

حکومت کی موثر معاشی پالیسیاں، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے مطابق 80فیصد عوام کے مطابق پاک سعودی دفاعی معاہدے نے پاکستان کے عالمی تشخص میں اضافہ کیا ہے، 79 فیصد پاکستانیوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت کی۔

سروے رپورٹ میں 73 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک سعودی معاہدے سے حکومت اور افواج پاکستان پراعتماد بڑھ گیا ہے، حالیہ پاک افغان کشیدگی میں 71فیصد پاکستانیوں نے افغان طالبان کو کشیدگی کاذمہ دارقراردیا۔

75 فیصد شہریوں نے پاک افغان کشیدگی میں پاکستان کی موثر جوابی کارروائی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، سروے رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا سے پاکستان کے عالمی تشخص اور وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی

انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینین ریسرچ کی حالیہ سروے رپورٹ پاکستان کی بہترین سفارت کاری اورعالمی امیج میں اضافے کی عکاس ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top