طورخم سرحد

طورخم سرحد


طورخم سرحد کے قریب متنازع چیک پوسٹ کی تعمیر پر پاکستان اور افغانستان کی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں طورخم سرحد کو ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے افغان فوج کو سرحد سے چند میٹر کے فاصلے پر پوسٹ کی تعمیر کے خلاف خبردار کرنے کے لیے ہوائی  فائرنگ کی۔

طورخم ، افغانستان سے داخل ہونیوالے ٹرک سے ایک ارب مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد

افغان فورسز نے ہلکے ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کی لیکن بعد میں دونوں فریقین نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ، فائرنگ کی وجہ سے بازار اور سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ، فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top