اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ جس کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔
مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 کے لیے بلال بدر چوہدری کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض امیدوار ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 143 سے محمد طفیل کو انتخابی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ، اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
