ضلع کرم

ضلع کرم


امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں قبائل کے مورچوں کو مسمار کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں قبائل کے 2 مورچے مسمار کر دیئے گئے ، خارکلی اور بالش خیل میں فریقین کا ایک ایک بنکر گرا دیا گیا۔ معاہدے کے 14 نکات میں بنکرز کی مسماری بھی شامل تھی، تمام نکات پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔

ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنیوالے 5 ملزمان کی شناخت ہو گئی ، سروں کی قیمت مقرر کرنیکا فیصلہ

خیال رہے کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ شق فریقین کے درمیان معاہدے میں بھی شامل کی گئی تھی۔

دوسری جانب ٹل سے پاراچنار تک مرکزی شاہراہ 100 روز سے ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے، جس سے علاقے کے لوگوں کو غذائی بحڑان کا سامنا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top