کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لیے صوبے میں جلسے جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہو گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے میں 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، وزیر اعظم
سندھ میں دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا اور یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔