پشاور میں مرغی کی قیمت میں اضافہ، لاہور اور ملتان میں قیمتیں برقرار رہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں چکن کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافہ ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے نرخ 495 سے بڑھ کر 505 روپے ہو گئے ہیں۔
پشاور میں ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چکن کی لوکل سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ لاہور اور ملتان میں سرکاری نرخنامے میں قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت معمولی گر گئی
لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے۔ برائلر گوشت 595 روپے کلو ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 299 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 396 روپے ہے، پرچون ریٹ 410 روپے کلو ہے جبکہ گوشت کا ریٹ 595 روپے کلو ہے۔ انڈوں کی قیمت 295 روپے فی درجن ہے۔