صوبائی حکومت کا محکمہ ہیلتھ میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ

صوبائی حکومت کا محکمہ ہیلتھ میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ


لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب لوکم ہائرنگ ایکٹ 2025 پیش کردیا گیا، جسے مزید کارروائی کے لئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اورصوبے میں طبی ماہرین کی عارضی بھرتی کے لئے پالیسی مرتب کرے گی۔

قانون کے مطابق کمیٹی میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکی چیئرپرسن اوروائس چیئرپرسن کے علاوہ تین فیلڈ ماہرین شامل ہوں گے جو صحت کے شعبے میں عملے کی کمی کی نشاندہی کریں گے اورعارضی بھرتیوں کے ٹی او آرز طے کرینگے۔

بل کے مطابق بھرتی سے قبل کم ازکم دواخبارات میں اشتہار دینا لازمی قراردیا گیا ہے جن میں بھرتی کا مکمل طریقہ کارواضح ہوگا۔

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی 3 حیران کن غذائیں

مزید برآں عارضی بھرتی کی مدت میں توسیع یا اختتام کا اختیار پالیسی کمیٹی کے پاس ہوگا، حکومت کے اس اقدام کو صوبے میں عملے کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل کے فوری حل کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top