صوبائی حکومت نے مستحق گھرانوں کو مکمل سولرپینل سیٹس تقسیم کر دیئے

صوبائی حکومت نے مستحق گھرانوں کو مکمل سولرپینل سیٹس تقسیم کر دیئے


کراچی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور ہدایت پرایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو نے ملیر میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحق گھرانوں میں مکمل سولر پینل سیٹس تقسیم کیے۔

یہ اقدام پیپلزپارٹی کے اُس عزم کی عملی مثال ہے جو عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے اورمحنت کش طبقے کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ سرگرم رہتی ہے۔

تقریب میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن اقلیتی وِنگ کے صدر مشتاق مٹو کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے اس عوامی فلاحی منصوبے کی تکمیل میں نمایاں کردار ادا کیا۔

شرکا نے کہا کہ مشتاق مٹواورروما مشتاق مٹو کی عملی دلچسپی اورخدمتِ خلق کا جذبہ پیپلز پارٹی کی اس روایت کو مزید مستحکم کرتا ہے جوعوامی خدمت کو سیاست سے بڑھ کرایک مشن سمجھتی ہے۔

اس موقع پر ایم پی اے نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ایک ایسے پاکستان کا ہے جہاں ہر طبقہ، ہربرادری اورہرفرد بااختیاراورخوشحال ہو۔

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 17 اکتوبر سے امدادی رقوم کی تقسیم کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے عوامی وعدوں کو نعرے کے بجائے ایک ذمہ داری کے طورپرپورا کرتی ہے ہم عوامی خدمت کے اس سفرکو جاری رکھیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top