صدر مملکت

صدر مملکت


وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملاقات
صدر آصف زرداری کا ردعمل آگیا

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے درد کی کیفیت کو نہیں جان سکتی، کسی بھی طرح ہمیں اس درد کا مداوا کرنا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیے میں شرکت کے موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی۔ بنگلہ دیشی ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے۔

تمام جماعتوں نے فوج کا ساتھ دیا ، پاکستان ہے تو سیاست ہے ، صدر زرداری

انہوں نے کہا کہ بنگالی قوم خطے کی امیر ترین قوموں میں سے تھی، پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہو گا۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ مل کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوں۔ دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے، کھیل باہمی رابطوں کا اہم ذریعہ ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top