صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی


صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

‎پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی گزرگاہوں پر نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی، اس اقدام سے پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کرنے والا خطے کا تیسرا ملک بن گیا۔

ٹرمپ کے ٹیرف اختیارات سے تجاوز تھے، وفاقی اپیلز کورٹ

‎لینڈ پورٹ اتھارٹی پاکستان کے سرحدی اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی کیلئے مضبوط طریقہ کارتشکیل دے گی، ‎لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام سے ‎تجارتی سہولت اور علاقائی بندرگاہوں کی مسابقت بڑھانے میں مددگار ہوگی۔

‎اتھارٹی بین الاقوامی معاہدوں کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گی، یہ ‎بل صدر مملکت آصف علی زردار ی کی منظوری کے بعد ایکٹ بن گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top