صدر آصف زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر مشاورت

صدر آصف زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر مشاورت


اسلام آباد، صدرمملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے ملاقات کی، جس میں ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے صدرمملکت کوملک کی مجموعی سیکیورٹی پوزیشن، سرحدی صورتحال اورافغان طالبان کی جانب سے حالیہ جارحیت کے تناظرمیں پاک فوج کے ردعمل پر بریفنگ دی۔

صدر زرداری نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاریوں اورملک کے دفاع میں افواج پاکستان کے کردارکو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہرقیمت پراقدامات کرے گا، صدرمملکت نے سرحد پارحملوں کے مؤثرجواب پرفوج کی بہادری، صلاحیت اورعزم کوخراجِ تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدرکو بتایا کہ پاک فوج نے افغان سرحد سے حالیہ حملوں کا بروقت اوربھرپور جواب دیا ہے، اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

سپین بولدک حملے میں 20 افغان طالبان ہلاک ، پاک فوج کے ہتھیار قبضے میں لینے کی خبریں غلط ہیں ، سکیورٹی ذرائع

ملاقات میں قومی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top