شیری رحمان کی اتحادیوں پر کڑی تنقید، سیلاب زدگان اور بی آئی ایس پی پر مؤقف واضح

شیری رحمان کی اتحادیوں پر کڑی تنقید، سیلاب زدگان اور بی آئی ایس پی پر مؤقف واضح


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے پارلیمان کے اندر اور باہر اتحادی جماعتوں کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ہر مسئلے پر ایوان کے اندر اور باہر آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی احتجاج جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی پنجاب سے ایسا رویہ اختیارنہیں کیا جس پرانگلی اٹھائی جا سکے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اتحادیوں سے بات چیت میں تمیزاورشائستگی کومقدم رکھا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں تاکہ قومی سطح پر پالیسی سازی بہترہوسکے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اوران کی تکالیف کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

ان کے مطابق اگرسیلاب زدگان کو بروقت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے امداد فراہم کی جاتی تو ان کے مسائل کافی حد تک کم ہو جاتے۔

شیری رحمان نے بی آئی ایس پی کو دنیا کا بہترین سماجی تحفظ پروگرام قراردیا اورکہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہی عوام تک شفاف اور فوری ریلیف پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے اتحادی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے درمیان ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جو دل میں آئے کہہ دیا جائے اگر رویہ یہی رہا تو پیپلز پارٹی کے لیے حکومت کا ساتھ دینا مشکل ہو جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اجلاس، معین ریاض قریشی علامتی وزیراعلی منتخب

ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل جلسوں یا ٹی وی پرالفاظ کی جنگ سے حل نہیں ہوتے بلکہ باہمی احترام اور مکالمے کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top