شیخ رشید

شیخ رشید


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے آخری دن آ گئے ہیں، سب بھاگ رہے ہیں ، اتنا ظلم نہ کریں کہ قوم بغاوت پر اتر آئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی سے متعلق مقدمات میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اب کسی کو فریکچر ہوگیا تو کسی کو کچھ اور۔

عمران خان ہمارے لیڈر ، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان رہائی کی حکمت عملی بنائیں ، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو۔ حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں۔

انہوں نے کہا کہ 14، 14 کیسز ہیں، کیس بھی تھوک کے بھاؤ ہیں، بہت ظلم کیا جا رہا ہے۔ میں نے 40 دن کا چلہ کاٹا، صحت اب تک ٹھیک نہیں ، شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آ گئے، ان کی بھی کیا اسٹوری بنائی گئی۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top